مختصر ویڈیو کے خفیہ اختیارات
مختصر ویڈیوز کا سیکشن پہلے کے مقابلے میں زیادہ منظم اور آپ کی ترجیحات کے مطابق ہو گیا ہے، اس کے علاوہ خفیہ اختیارات کے سیکشن میں اضافی خصوصیات دستیاب ہیں جیسا کہ ترتیب وار دکھایا گیا ہے:
- مختصر ویڈیوز کے مواد کو ان کلپس میں فلٹر کرنے کے لیے ایک آئیکن کو فعال کرنا جن میں مجھے دلچسپی ہے یا جن کلپس میں مجھے دلچسپی نہیں ہے-
- بغیر کاٹے (کراپ کیے) ویڈیوز کو فل اسکرین سائز میں دکھانا۔
- محفوظ کردہ کلپس تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے پروفائل صفحہ پر ایک اختیار شامل کرنا۔
- ایپ کھلتے ہی مختصر ویڈیوز کے خود بخود چلنے کے عمل کو معطل (بند) کرنا۔
- ویڈیو کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تدوین (ایڈٹ) کرتے وقت آواز کو تبدیل کرنا۔
- اسکرین کے بائیں یا دائیں جانب دیر تک دبا کر ویڈیو کی رفتار کو دگنا (x2) کرنا۔
- مختصر ویڈیوز کے مختلف زمروں کو منظم طریقے سے دکھانا۔
- صرف یک بار چھو کر (ٹیپ کر کے) ویڈیو کو عارضی طور پر روکنا یا چلانا۔
- صفحہ کے اوپری حصے میں آواز بند کرنے کا بٹن شامل کرنا۔
- صفحہ سے فالو کا بٹن ہٹانا۔